سوات کے ٹرانسپورٹروں کی ملک شاہ محمد خان وزیر سے ملاقات

بدھ 18 جنوری 2017 19:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیرسے بدھ کو سوات سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروں کے ایک نمائندہ وفد نے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی جس کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کر رہے تھے ۔ وفد نے معاون خصوصی کواپنے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سوا ت کے عوام طویل عرصہ سے مشکلات و مسائل سے دوچار ہیں جس کے نتیجے میں وہ معاشی لحاظ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔

انہو ںنے معاون خصوصی کو ملاکنڈ ڈویژن باالخصوص سوات کے ٹرانسپورٹروں کو پرمٹ سے استثنیٰ دینے کی اپیل کی ۔ ملاقات میں وفد سے باتیں کرتے ہوئے ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ ایک عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے ملاکنڈ ڈویژن کی طویل عرصہ سے مختلف مصائب اور تکالیف کا سامنا کرنے کا انہیں پوری طرح احساس ہے اور اس تناظر میںسوات سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپوٹروں کے مسائل و مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں لہٰذا ا ن کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم اور معاون خصوصی نے با ہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ سوات کے ٹرانسپورٹروں کو ایک سال کے لئے پرمٹ سے استثنیٰ کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وہ ملاقات کریں گے ۔ اس دوران وفد نے معاون خصوصی کا انکے مسائل غور سے سننے اور ان کے حل کے لئے بھر پور تعاون کی یقینی دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :