پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی ملاقات، لائن آف کنٹرول کی صورتحال ،سکیورٹی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیرغور آئے

بدھ 18 جنوری 2017 19:51

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد و جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال ،سکیورٹی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیرغور آئے ۔آرمی چیف نے وزیراعظم آزادوجموں کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ۔ وزیراعظم آزادوجموں کشمیر نے کشمیر میں مواصلات‘ صحت اور تعلیم کے شعبے میں پاک فوج کے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔