مری ایکسپر یس وے سے برف ہٹا نے کا کام جاری ہے،مشینر ی مسلسل شاہراہوں کی کلیئر نس میں مصر وف ہے، اسسٹنٹ کمشنر مری

بدھ 18 جنوری 2017 19:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ اعوان نے کہاہے کہ گز شتہ دو دنو ں سے بر ف با ری کا سلسلہ جا ری ہے اور اب تک مری اور گرد و نواح میں ڈ یڑ ھ فٹ کے قر یب بر ف پڑچکی ہی․ انہوں نے کہا کہ مشینر ی مسلسل شاہراہوں کی کلیئر نس میں مصر وف ہے اور اس و قت 16 گا ڑ یا ں اس کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری جی ٹی روڈ کو کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ مری ایکسپر یس ہا ئی وے کو کلیئر کر نے کے لئے نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی کو امدا د فر اہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر یو ں اور سیاحوں کی سہو لت کے لئے کنٹرول رو م قا ئم کئے گئے ہیں جہا ں شہری0519269014-16 پر را بطہ کر کے معلو ما ت و امدا د لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ اعوان نے کہا کہ سیاحوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک وارڈن کی اضافی نفری راولپنڈی سے طلب کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ بر ف باری کی وجہ سے سٹرکوں پر پھسلن کے پیش نظر سالٹنگ کی گئی ہے اور نمک کی بھی وافر مقدار کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ سٹرکوں پر پھسلن کو روکا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ اعوان نے کہا کہ انتظا میہ ان کی سہو لت کے لئے ہر ممکنہ اقدا م کر رہی ہے تا ہم اس مو قع پر شہر ی اپنی ذ مہ دا ری کا ثبو ت د یتے ہو ئے ٹر یفک و ارڈن سے تعا ون کر یں اور اس کے ساتھ ساتھ نا گہا نی قد ر تی آفات سے بچنے کے لئے اپنی گا ڑیو ں کے فیول ٹینک فل ر کھیں، محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں ، ٹریفک کے قوانین اور ہدایت پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوںنے کہاکہ سٹرک کنارے مختلف مقامات پر موجود برف پر چلتے اور کھیلتے ہوئے احتیاط کریں اورپھسلن سے بچنے کیلئے مضبوط تلے والے جوتے پہنیں۔

متعلقہ عنوان :