Live Updates

تحریک انصاف بغیر کسی ثبوت کے حکومت کے خلاف مسلسل جھوٹ بول رہی ہے

وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی ثبوت کے حکومت کے خلاف مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر اعتماد کیا جائے، سپریم کورٹ میں یہ کیس بھی پی ٹی آئی خود لے کر گئی ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں، پاکستان اسٹیل مل کی لیزنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے پاکستان اسٹیل مل کی لیزنگ کو مخصوص حالات کے لیے حتمی شکل دی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹیل مل میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات