Live Updates

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر تمام جھوٹی پٹیشنز کے ثبوت کے ساتھ جواب دیئے جارہے ہیں، عمران خان صبر کریں ان کے تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا اور عدالت کی جانب سے جو اضافی دستاویزات طلب کی جائیں گی وہ بھی پیش کی جائیں گی،مریم نواز سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی‘ مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم کے زیر کفالت نہ ہونے کی دستاویزات پیش کردی گئیں ہیں، عمران خان کو یہ چیزیں اس لئے نئی لگ رہی ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کے پاس اخباری تراشوں اور ردی کے کاغذوں کے سوا کچھ نہیں ہے، عمران نے ثبوت کہہ کر جو کاغذ لہرائے تھے وہ عدالت میں جمع نہیں کرائے ‘عدالت کے باہر عدالت نہ لگائی جائے، عمران خان کو کنٹینر پر مقدمہ لڑنے ‘ اداروں پر دبائو ڈالنے اور ان کی تضحیک کرنے کی عادت ہے اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ غیر مشروط معافی مانگ لیتے ہیں ‘عمران خان منتخب وزیراعظم اور ان کی بیٹی کے بارے میں جو جھوٹ بولتے ہیں اس پر بھی انہیں جلد معافی مانگنا پڑے گی

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 19:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر تمام جھوٹی پٹیشنز کے ثبوت کے ساتھ جواب دیئے جارہے ہیں، عمران خان صبر کریں ان کے تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا اور عدالت کی جانب سے جو اضافی دستاویزات طلب کی جائیں گی وہ بھی پیش کی جائیں گی،مریم نواز سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی‘ مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم کے زیر کفالت نہ ہونے کی دستاویزات پیش کردی گئیں ہیں، عمران خان کو یہ چیزیں اس لئے نئی لگ رہی ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کے پاس اخباری تراشوں اور ردی کے کاغذوں کے سوا کچھ نہیں ہے، عمران نے ثبوت کہہ کر جو کاغذ لہرائے تھے وہ عدالت میں جمع نہیں کرائے ‘عدالت کے باہر عدالت نہ لگائی جائے، عمران خان کو کنٹینر پر مقدمہ لڑنے ‘ اداروں پر دبائو ڈالنے اور ان کی تضحیک کرنے کی عادت ہے اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ غیر مشروط معافی مانگ لیتے ہیں ‘عمران خان منتخب وزیراعظم اور ان کی بیٹی کے بارے میں جو جھوٹ بولتے ہیں اس پر بھی انہیں جلد معافی مانگنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ان کے وکیل عدالت میں دلائل پیش کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے دائر تمام جھوٹی پٹیشنزکے ثبوت کے ساتھ جواب دیئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر روز نئی سے نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ چیزیں اس لئے نئی لگ رہی ہیں کہ وہ عدالت میں کوئی ثبوت اور دستاویزات پیش نہیں کرسکے‘ عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کے پاس اخباری تراشوں اور ردی کے کاغذوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

وزیر مملکت واطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جیسا کہ اپنی تقریر میں کہا تھا اس کے مطابق عدالت کے سامنے تمام ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ جھوٹ جو عمران خان منتخب وزیراعظم اور ان کی بیٹی کے بارے میں بولتے ہیں اس پر وہ معافی کیوں نہیں مانگتے، عمران خان کو اس پر بھی جلد معافی مانگنا پڑے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثبوت عدالت کے اندر جمع کرائے جاتے ہیں، عمران خان نے پارلیمنٹ میں ثبوت کہہ کر جو کاغذ لہرائے تھے وہ عدالت میں جمع کیوں نہیں کرائے ‘ عدالت کے باہر عدالت نہ لگائی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو افراد کے درمیان کاروباری دستاویز پر کسی کو اعتراض ہے تو اس سے متعلق ثبوت عدالت میں پیش کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو ختم کردیا ہے اور اداروں کے اختیارات بھی ختم کئے جارہے ہیں‘ ان اداروں کو ختم کردیا ہے جن کا گورننس کی بہتری کے لئے اہم کردار ہے۔وزیر مملکت نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ڈیوس پہنچ چکے ہیں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور فورم سے خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات