رینجرز اختیارات کا معاملہ اس بار بھی با احسن خوبی حل ہو جائیگا۔ مولا بخش چانڈیو

بدھ 18 جنوری 2017 19:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ اس بار بھی با احسن خوبی حل کرلیا جائیگا کیونکہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے بے مثا ل کامیابیاں حاصل کی ہیں، نان ایشوز کی سیاست کرنے والوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑ ے گا، سندھ حکومت نے ہمیشہ صوبے کی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کامیابیوں کو سراہا ہے ، رینجرز اختیارات کا معاملہ تکراری ہے ہی نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے جاری بیان میں کیا۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے عوام کو ہمیشہ نان ایشوز میں اُلجھانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ پی ٹی آئی والوں کوسندھ سے زیادہ خیبر پختو نخوا ہ کے عوام پر زیادہ توجہ دینی چاہئے کیونکہ وہاں کے عوام کی حالت گزشتہ دور سے بھی زیادہ خراب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گڈ گورننس کا دعوی کر نے والے صوبہ کے پی کے میں سرکاری کتاب طلبہ تک نہیں پہنچ سکی اور وہ کباڑیے کی دکان پر بک رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی ہمیشہ ملکی مسائل سے ہٹ کر سیاست کی ہے اور انہیں ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہر بار کی طرح اس بار بھی رینجرز کے اختیارات کا معاملہ حل کر لیا جائے گا کیو نکہ سندھ حکومت امن و اما ن کے حوالے سے کو ئی سمجھو تہ نہیں کرے گی اس نے ہمیشہ صوبہ میں امن کے قیام اور امن کے قیام کے لئے کی جانے والی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کا وشوں کو سراہا ہے اور اس کی حواصلہ افزائی کی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عوام کو سہولت باہم پہنچانے کے لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوست فیصلے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :