محکمہ تعلیم لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ جام مہتاب حسین

بدھ 18 جنوری 2017 19:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ اسکولز میں طلبہ خصوصاًً لڑکیوں کی تعداد میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور ہر ممکن کوشش ہے کہ طالبات اور ان کے والدین کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحا فیوں سے کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چند مخصوص علاقوں میں بچیوں کو اسکولز بھیجنے میں والدین کو چند مسائل کا سامنا ہے اور ان کو حل کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں گرلز اسکولز میں بائونڈری وال اور واش رومز کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ طالب علموں کی تعداد میں اضافے کے لئے وافر فنڈ ز استعمال کئے جا رہے ہیں اور خصوصاًً اسکولز میں بچیوں کی تعداد میں اضافے کے لئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتاب حسین ڈہر نے کہا کہ بند اسکولز کھولنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں اور یہ بات با عث خوشی ہے کہ محکمہ تعلیم کے اقدامات کی وجہ سے ضلع خیرپور، جیک آباد اور دیگر اضلاع میں بند اسکولز کھل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور بچیوں کی تعلیم ہما ر ے ایجنڈے میں پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :