کراچی،بلدیہ غربی میںغیر حاضر اورفرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف احتساب کا عمل شروع

بدھ 18 جنوری 2017 19:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) بلدیہ غربی میںغیر حاضر اورفرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف احتساب کا عمل شروع پہلے مرحلے میں کیماڑی زون سے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح نے سینٹیشن کے عملے کی فزیکل ویریفیکیشن کا آغاز کردیا انہوں گذشتہ روز رات گئے تک فردا فردا نا صرف ملازمین کی حاضری چیک کی بلکہ ان کی ڈیوٹی ٹائمنگ اور انہیں ملنے والی تنخواہ اور دیگر مراعات کے بارے میں تٖفصیلات بھی حاصل کیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر اور فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ محنتی اور ایماندار ملازمین کی خدمات کو ادارہ نا صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ ان کی مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا لہذا تمام ڈپارٹمینٹل ہیڈز اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ سے گھوسٹ ملازمین اور محنتی ملازمین کی لسٹیں تیار کرکے جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ گھوسٹ ملازمین کو فارغ اور محنتی ملازمین کے مسائل حل کیئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو بھی پابند کیا کہ وہ بھی اپنی ڈیوٹی ٹائمنگ بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈپارٹمنٹس کی کارکردگی بہتر بنا نے پر توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ جب تک ہم اپنے ڈپارٹمنٹس کی کاکردگی کو بہتر نہیں بنائیں گے اس وقت تک ہم عوام کی خدمت بھی صحیح طریقہ سے انجام نہیں دے سکیں گے موقع پر موجود افسران نے میونسپل کمشنر کو اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اور ملازمین کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور یقین دلایا کہ گھوسٹ ملازمین سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :