آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 18 جنوری 2017 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ملک کے بالائی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پاراچنار، راولپنڈی،مالاکنڈ اور پشاور ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، سرگودھا، بنوں ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری 32، کامرہ10، مندی بہاوالدین07، راولپنڈی (شمس آباد12، چکلالہ05)، سرگودھا، منگلا 02، اسلام آباد (سیدپور20، زیروپوائنٹ 14، گولڑہ14، بوکڑہ08)، خیبر پختونخوا میں مالم جبہ20،پشاور (ائیرپورت26، سٹی08)، چراٹ21، رسالپور18، لویر دیر، پاراچنار05،دیر 05، ،سیدوشریف02، کوہاٹ، بنوں،کالام01، کشمیر میں راولاکوٹ07، گڑھی دوپٹہ06 ، کوٹلی 04 اور مظفرآباد کے مقام پر 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مری میں 14 انچ ، مالم جبہ 08 انچ، پاراچنار، راولاکوٹ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

بدھ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی10، گوپس منفی09، استور، پاراچنار منفی07، کالام منفی 06، قلات، مری، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ جبکہ گلگت میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :