تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی کی غرض سے گھات لگائے 5 ملزمان گرفتار کر لیے

بدھ 18 جنوری 2017 19:43

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی کی غرض سے گھات لگائے بیٹھی5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میںاستعمال ہو نے والا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے کچھ اشخاص گائے والے چوک میںڈکیتی کی نیت سے گھات لگا ئے بیٹھے ہیں جس پر پولیس نے فو ری کارروائی کر تے ہوئے ریڈ کر کے طلحہ شریف مسلح پستول30بور معہ03روند ،سجاول مسلح پستول30بور معہ04روند اور عظیم مسلح پستول30بور معہ04روند ، خنجر اور قیصر کوگرفتارکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :