دانیال عزیز کے والد انور عزیز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مبشر لقمان کیخلاف دائر استغاثہ کی سماعت 20جنوری تک ملتوی

بدھ 18 جنوری 2017 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز کے والد انور عزیز کی جانب سے دائر استغاثہ میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مبشر لقمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے استغاثہ کی سماعت کی۔ مبشر لقمان کی عدم پیشی کے حوالے سے سمن موصول کرانے والے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ مبشر لقمان جس ٹی وی چینل میں کام کرتے ہیں اس کا پتہ تبدیل ہو گیا ہے اور سمن تعمیل نہیں ہو سکے۔ عدالت مبشر لقمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی ۔