ْ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے محکمہ ماہی گیری کے تحفظ کیلئے تین رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے
ذیلی کمیٹی فشریز ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کی بہتری کیلئے تجاویز دے گی،سیّد خورشید شاہ
بدھ 18 جنوری 2017 19:40
(جاری ہے)
کمیٹی کے رکن پرویز ملک نے کہا کہ سمندری آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اس مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ قواعد کی خلاف ورزی میں جاری کئے گئے فشنگ لائسنسوں کو منسوخ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور سمندر میں داخل ہونے والے آلودہ پانی کو روکنے کیلئے بھی مؤثر اقدامات اٹھائے۔ کمیٹی کے اراکین نے ماہی گیری کیلئے جاری ہونے والے 6 ہزار لائسنسوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ ان لائسنسوں کو منسوخ کرے۔ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے حکام نے کمیٹی کو اتھارٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ خالد پرویز نے کہا کہ حکومت نے گہرے سمندر میں ماہی گیری کیلئے ایک پالیسی تشکیل دی ہے۔ خالد پرویز نے کہا کہ حکومت سندھ نے غیر ملکیوں کو ماہی گیری کیلئے لائسنس جاری کئے جبکہ وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ چھوٹے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں ماہی گیری کی اجازت ملنی چاہئے۔ وزیر برائے لائیو سٹاک و فشریز ڈیپارٹمنٹ محمد ملکانی نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت سندھ نے فشنگ لائسنسوں کا اجراء روک دیا ہے اور گذشتہ 8 سالوں سے کوئی پرمٹ جاری نہیں کیا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، شیخ رشید، شیخ روحیل اصغر، ڈاکٹر درشن، رانا افضال، جنید انور چوہدری، شفقت محمود، ڈاکٹر عارف علوی، نوید قمر، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، راجہ جاوید اخلاص، رشید گوڈیل، ارشد خان لغاری، سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ خالد پرویز سمیت فشریز اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.