رینجرز کو خصوصی اختیارات ملنے چاہئیں، وہ سویلین حکومت کو اعتماد میں لے کر کام کرے، سید سردار احمد

بدھ 18 جنوری 2017 19:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو مل بیٹھ کر رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ حل کرنا چاہئے، حالات اس وقت بھی ٹھیک نہیں ہیں، رینجرز کو خصوصی اختیارات ملنے چاہئیں، وہ سویلین حکومت کو مکمل اعتماد میں لے کر کام کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک رینجرز وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور سندھ حکومت کے دیگر لوگوں کو اعتماد میں لے کارروائیاں نہیں کریں گی، تب تک اختیارات کا تنازع رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے، یہ ایک بڑا ادارہ ہے، اس کی منیجمنٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :