Live Updates

تحریک انصاف نے سوئی گیس کی بندش اور سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی

بدھ 18 جنوری 2017 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سوئی گیس کی بندش اور سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔گیس نہ ملنے سے عوام کی زندگی اجیرن ،آدھی تنخواہ سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے میں خرچ ہو جاتی ہے۔گیس کی قلت سے خواتین کو کھانا بنانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پریشر کی کمی کی وجہ سء کئی کئی دن گیس غائب رہنے لگی جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ ہوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعظم سے فور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا۔گیس نہ ملنے کی وجہ سے پورے لاہور میں شہری سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ۔لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔جبکہ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات