زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے تحت چلنے والے 100سے زائد منصوبے ادائیگی نہ ہونے باعث التوا کا شکار

تعمیراتی فرموں کو جاری چیک ڈس آنر ‘ ٹھیکیداروں کے گھروں میں فاقہ کشی ‘مزدوروں سے رقم کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

بدھ 18 جنوری 2017 19:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے تحت چلنے والے سو سے زائد منصوبے ادائیگی نہ ہونے کے باعث التوا کا شکار ہیں تعمیراتی فرموں کو ڈی ۔

(جاری ہے)

آر یو کی طرف سے جاری کیے گئے چیک ڈس آنر و تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکداروں کے گھروں میں فاقہ کشی مزدوروں کی طرف سے رقم کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے ٹھیکدار ذہنی تنائو کا شکار تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ اضلاع مظفر آباد ، باغ ، راولاکوٹ میں جاری تعمیر نو کے منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکہ داروں کو چیک جاری ہونے کے باوجود ادائیگیا ں نہ ہو سکیں۔

گزشتہ روز دارلحکومت مظفر آباد میں دو ٹھیکہ دار منشی مذمل قریشی ، اور حاجی علی اکبر عثمانی ایرا کی طرف سے جاری کیے گے چیک کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے تنگ آ کر پی ۔ ڈبلیو ۔ ڈی آفس کے سامنے جذباتی ہو گے اور ایرا کی طرف سے رقم کی ادائیگی نہ کیے جانے پر آفس کے سامنے بچوں کے ہمراہ بھوک اڑتا ل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعظم آزاد کشمیر متاثرہ ٹھیکہ داروں پر رحم کریں اور جاری شدہ چیکوں کی فوری ادائیگی کر وائیں ۔

متعلقہ عنوان :