وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس

بدھ 18 جنوری 2017 19:14

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس بدھ کے روز یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں وائس چانسلر FJMU پروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) ڈاکٹر محمد اسلم ، مسز لبنی فیصل MPA ، ڈاکٹر نوشین حامد MPA ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ، محکمہ خزانہ، قانون ، تعلیم ، محکمہ صحت کے افسران، سنڈیکیٹ کے دیگر ممبران اور ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر نعمان مطلوب ، ایم ایس گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر پرویز امتیاز نے شرکت کی، اجلاس میں انٹر میڈیکل یونیورسٹیز بورڈ کے قیام ، ملازمین کے سروس مسائل ، ڈین کی تعیناتی ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مالی اختیارات دینے اور دیگر امور کے بارے فیصلے کئے گئے۔