حکومت ملک میں اصلاحات کے جامع ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، دہشتگردی،معاشی بدحالی اور بجلی کی کمی جیسے چیلنجز پر کامیابی سے قابو ، تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے

وزیراعظم محمد نوازشریف کی ڈیووس میں ومپل کام کے گروپ چیف جین چارلی سے ملاقات میں گفتگو ومپل کام پاکستان میں نئی مصنوعات متعارف کرانا چاہتی ہے، چارلی

بدھ 18 جنوری 2017 19:04

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ہماری حکومت ملک میں اصلاحات کے جامع ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، دہشتگردی،معاشی بدحالی اور بجلی کی کمی جیسے چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا ہے، حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔ وہ بدھ کویہاں ڈیووس میں ومپل کام کے گروپ چیف جین چارلی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے،ہم اصلاحات کے جامع ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردی،معاشی بدحالی اور بجلی کی کمی جیسے چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا ہے۔اس موقع پر جین چارلی نے کہا کہ تعلیم اور فنی مہارت کے شعبوں میں سرکاری و نجی شراکت داری کے خواہشمند ہیں،پاکستان نے ایمرجنگ مارکیٹ میں نمایاں حیثیت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ ومپل کام پاکستان میں نئی مصنوعات متعارف کرانا چاہتی ہے،پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام ہے۔…(خ م)