شمالی وزیرستان ایجنسی سے آپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان ہجرت کرنے والے 300 خاندان اپنے گھروں کوواپس آ گئے ہیں

بدھ 18 جنوری 2017 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) شمالی وزیرستان ایجنسی سے آپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان ہجرت کرنے والے 300 خاندان غلام خان بارڈر کے ذریعے اپنے گھروں کوواپس آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پائی خیل اور محمد خیل قبائل کے سینکڑوں خاندان شمالی وزیرستان میں آپریشن کی وجہ سے افغانستان کے صوبہ خوست منتقل ہو گئے تھے۔ گذشتہ روز 131 مرد، 180 خواتین اور 305 بچوں پر مشتمل 145 مزید خاندان اپنے علاقوں کو واپس آئے۔