بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے سے 10 قیدیوں کو رہا کر کے عمان منتقل کر دیا گیا

رہا ہونیوالوں میں سے دو کا تعلق افغانستان اور دیگرکا عمان سے ہے

بدھ 18 جنوری 2017 18:14

وشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) امریکہ کی بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل سے 10 قیدیوں کو رہا کر کے عمان منتقل کر دیا گیا، رہا ہونیوالوں میں سے دو کا تعلق افغانستان اور دیگر کا عمان سے ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں قائم فوج کے حراستی مرکز گوانتاناموبے سے 10 قیدیوں کو رہا کر کے عمان منتقل کر دیا گیا ہے، جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ان میں سے دو کا تعلق افغانستان سے جب کہ دیگر یمن کے شہری ہیں۔

(جاری ہے)

گوانتاناموبے سے رہا کیے جانے والے قیدیوں کو عموما اصلاحی مراکز میں رکھا جاتا ہے۔یمن میں جاری خانہ جنگی اور سلامتی کی صورت حال کی وجہ سے اس ملک کے قیدیوں کو امریکی وزارت دفاع پینٹاگان براہ راست واپس یمن نہیں بھیجتی۔وائٹ ہاس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے تسلیم کیا کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز کو بند کرنے کے بارے میں صدر اوباما کا ہدف مکمل نہیں ہو سکا۔صدر اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی مدت صدارت کے دوران گوانتاناموبے میں قائم حراستی مرکز کو بند کر دیں گے لیکن ان کی دوسری مدت رواں ہفتے ختم ہو رہی ہی مزید 10قیدیوں کی رہائی کے بعد اب گوانتاناموبے میں 45 قیدی باقی رہے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :