سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکورٹی کا مارکیٹ میںموجود ملاوٹ والے دودھ اور انرجی ڈرنکس پر نوٹس ،پاکستان کوالٹی کنٹرول اور اسٹینڈرز کوانرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل کا جائزہ لینے کیلئے نمو نوں کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت

کمیٹی کا انرجی ڈرنکس اور دودھ کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ

بدھ 18 جنوری 2017 18:13

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکورٹی کا مارکیٹ میںموجود ملاوٹ والے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی نے مارکیٹ میںموجود ملاوٹ والے دودھ اور انرجی ڈرنکس پر نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کوالٹی کنٹرول اور اسٹینڈرز کوانرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل کا جائزہ لینے کے لیے نمو نوں کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ،اس حوالے سے کمیٹی کا انرجی ڈرنکس اور دودھ کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ ۔

بدھ کوقائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین ملک شاکر بشیر اعوان کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہاو،ْس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چوہدری نصیر احمد،طاہر اقبال سید عیسی نوری،افتخارالحسن،کالدہ منصور،عبدالستار بچانی،سلمان بلوچ،فوزیہ حمید سمیت وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی ارکان نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے معاملے کوپنجاب کی طرح وفاق کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انرجی ڈرنکس میں موجود کیمکل انسانی زندگی کے لئے خطرناک ہے۔انرجی ڈرنک میں موجود کیمیکل بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا سبب بن رہا ہے۔انرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چیئرمین کمیٹی شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ انرجی ڈرنکس میں کیمیکل کا استعمال انتہائی اہم معاملہ ہے ۔یہاں دودھ خالص نہیں ملتا انرجی ڈرنکس کا کیا معیار ہو گا۔

جرمنی میں انرجی ڈرنکس پر پابندی ہے۔18سال سے کم عمر افراد انرجی ڈرنکس نہیں خرید سکتے۔پاکستان کوالٹی کنٹرول اور اسٹینڈرز انرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل کو دیکھے،انرجی ڈرنکس میں کیمیکل کے استعمال پر قانون سازی ہونی چاہئے۔اس موقع پرکمیٹی نے انرجی ڈرنکس اور دودھ کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں وزارت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام پی ایس ڈی پی منصوبے مکمل کرکے تاکہ ان کیلئے متخص فنڈز لیپس نہ ہوں۔

کمیٹی نے وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ وہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے تمام پی ایس ڈی پی فنڈز جاری کردے تاکہ بروقت منصوبوں کی تکمیل ہوسکے۔کمیٹی نے وزارت کو صوبہ خیبرپختونخوا میں زرعی تحقیقاتی کونسل کی اراضی پر ناجائزقبضہ ختم کرانے کیلئے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :