پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو سبو تاژ کرنے کیلئے بھارتی منصوبہ ناکام

سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،12 بھارتی ایجنٹس گرفتار،اسلحہ اور نقشے برآمد کے قریب بھارتی ایجنٹ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں، دوران تفتیش ملزمان کا انکشاف ’’را‘‘کے ایجنٹوں نے بلیجم، نیپال، تھائی لینڈ اور بنگلادیش میں اجلاس کئے ، ان کارندوں کو30 کروڑ بھارت نے دیئے ،نیشنل فرنٹ تنظیم نے ان کی رہنمائی کی ،مزید تفتیش جاری ہے، انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان

بدھ 18 جنوری 2017 17:46

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سکیورٹی فورسز نے پاک چین راہداری منصوبے کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 12بھارتی ایجنٹس کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے قبضے میں لے لئے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش 60کے قریب بھارتی کار ند وں کی پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجودگی کی نشاندہی کی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنٹس کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، بھارتی ایجنٹس کا نیٹ ورک پاک چین راہداری منصوبے کو سبو تاژ کرنے کیلئے بڑی کارروائی کا منصوبہ بنار کھا تھا ۔

انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان کے مطابق بھارتی نیٹ ورک کی12افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8کلاشنکوف ،حساس مقامات کے نقشے اور ایک ٹیلی سکوپ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش گرفتار ایجنٹوں کی نشاندہی پر مزید60مشتبہ افراد کا سراغ لگایا گیا ہے، جن کی گرفتاری بہت جلد عمل میں لائی جائے گی، گرفتار بھارتی مشتبہ ایجنٹس پاکستان میں سی پیک کے خلاف بہت بڑی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور ان کی مالی معاونت کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے اس نیٹ ورک کو 30کروڑ روپے ادا کیے تھے ، بھارتی ایجنٹوں نے بلیجم، نیپال، تھائی لینڈ اور بنگلادیش میں بھی اجلاس کئے تھے اور پاکستان میں ان کی کی رہنمائی نیشنل فرنٹ تنظیم کے عبدالحمید کر رہے تھے، گرفتار افراد کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہے ۔

(وقار)