آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص وادیء نیلم اور لیپہ میں موسم سرما کی برفباری کی وجہ سے ان علاقوں کا آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت آزاد کشمیر نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کوئی بروقت اقدام نہیں اٹھایا گیا

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا جاری بیان

بدھ 18 جنوری 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص وادیء نیلم اور لیپہ میں موسم سرما کی برفباری کی وجہ سے ان علاقوں کا آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت آزاد کشمیر نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کوئی بروقت اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور وہاں غذائی قلت اور ادویات کی کمی کا سامنا درپپش ہے۔جبکہ اس سلسلے میں میں حکومت آزاد کشمیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ حکومت کو پہلے سے ان علاقوں میں غذاء اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے یہ ایک محض غفلت ہی نہیں بلکہ مجرمانہ فعل کے مترادف ہے۔

آزاد کشمیر کے کئی علاقے اس وقت خراب موسم اور برفباری کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے منقطع ہو چکے ہیں۔ جس سے مکمل طور پر مسافروں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔لہذا اس وقت ان علاقوں میں ایک ایمرجنسی کی صورتحال ہے لہذا حکومت آزاد کشمیر ان علاقوں میں فوری طور پر امداد پہنچائے۔ ورنہ عوام سراپائے احتجاج بن سکتے ہیں۔(ع ع)

متعلقہ عنوان :