گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 18 جنوری 2017 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔قرارداد کے مطن میں کہاکہ گیا کہ گیس کی قلت سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گیس بحالی اور سپلائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔کیونکہ گیس کی لوڈشیڈنگ کی باعث لوگوں کو گھروں میں کھانا پکانے اور طلبہ و طالبا اور نوکریوں پر جانے والے افراد بغیر ناشتہ کیے جارہے ہیں ۔