معروف کمپنی کا 4500 کاریں واپس منگوانے کا اعلان

جنوبی افریقا میں کوگا کاروں کے حادثات اور ان میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

بدھ 18 جنوری 2017 16:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) امریکی موٹر ساز کمپنی ’’ فورڈ ‘‘ نے جنوبی افریقا سے اپنی 1.6 لیٹر ایندھن کے انجن کی حامل 4500 کوگا کاریں آگ لگنے کی شکایات پر واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیفری این میتھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران جنوبی افریقا میں کوگا کاروں کے حادثات اور ان میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس پر 4500 کاریں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کوگا کاروں کے صرف 39 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات ان کے زیادہ گرم ہونے کے باعث پیش آئے جو کمزور کولنگ سسٹم کے نتیجے میں تیل کے رسائی کا باعث بنی

متعلقہ عنوان :