برفباری ،وادی نیلم کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع

بدھ 18 جنوری 2017 16:41

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ملک میں موسم کی خراب صورتحال اور برفباری کے پیش نظر وادی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میڈیارپورٹس کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے خراب موسم کی صورتحال اور برفباری کی وجہ سے وادی نیلم کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے رابطے کی بحالی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :