احمدیار، ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4 بیوپاری ہلاک ہوگئے

بدھ 18 جنوری 2017 16:09

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4بیوپاری ہلاک ہوگئے۔تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 165/EBکے نزدیک قصور سے ملتان براستہ محمدنگرجانے والے ٹرک نمبر4308/TKX میں سوار ڈرائیور شہزاد ولد محمد حسین سکنہ پتوکی ، بیوپاری اسلم ولد اکبر ، رضوان ولد اشرف اور اسلم ولد عبدالعزیز سکنہ قصور کو پیچھے سے آنے والے تیزرفتار بے قابو ٹرک نمبر7015/LEI نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور سمیت چارافراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تمام افراد کی نعشوں کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا نامعلوم ٹرک ڈرائیو ر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے تھانہ صدر عارفوالا کے سب انسپکٹر محمدصدیق نے’’این این آئی‘‘ کوبتایا کہ ٹرک آلوسے بھرا ہواتھا جو قصور سے ملتان جارہاتھا کہ پیچھے سے آنے والے تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مارکر چاروں افراد کو ہلاک کردیا مزیدکاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :