Live Updates

عمران خان شوکت خانم کے سات ملین ڈالر کا حساب دیں،عوام جھوٹ اور سچ کو جانتے ہیں،عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے،عدالت کی مہرلگنا باقی ہے،ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،کراچی کا امن و امان بحال کیا،نوازشریف2018تک اور اس کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے

وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان شوکت خانم کے سات ملین ڈالر کا حساب دیں،عوام جھوٹ اور سچ کو جانتے ہیں،عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے،عدالت کی مہرلگنا باقی ہے،ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،کراچی کا امن و امان بحال کیا،نوازشریف2018تک اور اس کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ رقم کے تبادلوں کے حوالے سے آج ثبوت پیش کردیئے ہیں،عمران خان شوکت خانم کے سات ملین ڈالر کا حساب دیں،عمران خان سے شوکت خانم کے فنڈز کا 2012سے حساب مانگ رہے ہیں،عمران خان کی سیاست کاخاتمہ ہوچکا ہے،عدالت کی مہر لگنا باقی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام جھوٹ اور سچ کو جانتے ہیں،پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے،ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،کراچی کا امن و امان بحال کیا،ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے،عمران کے پاس کیا ہی ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف2018تک اور اس کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے عمران خان خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی کا کوئی ایک کارنامہ ہی بتادیں،ہم نے ملک کی تمام اکائیوں کے ساتھ یکساں رویہ رکھا ہے،52کروڑ روپے ٹیکس میں ڈکلیئر ہیں اور سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ پر کوئی دبائو نہیں ڈال رہے،ہمیں انصاف کی پوری توقع ہے۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات