کینٹ پولیس ایبٹ آباد نے 2016ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بدھ 18 جنوری 2017 14:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) کینٹ پولیس نے سال 2016ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ایک سال کے دوران 30 مفرور گرفتار کئے، 4 کلو ہیروئن، 15 کلو چرس، 1323 بوتل شراب، ایک کلاشنکوف، 3 رائفل، 41 شارٹ گن، 66 ریوالور، 80946 کارتوس، ایک موٹر کار، ایک کیری ڈبہ، 10 موٹر بائیک برآمد کیا، 10 قتل ہوئے جبکہ 9 ٹریس کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس ایچ او کینٹ کیڈٹ عبدالغفور نے صحافیوں کو بتایا کہ سال 2016ء کی کارکردگی میں 30 ملزمان گرفتار ہوئے جو مختلف مقدمات میں ملوث تھے، 15 ہزار 424 گرام منشیات پکڑی، 3 ہزار 982 گرام چرس برآمد کی، 41 شارٹ گن پکڑی، ایک کلاشنکوف، 66 ریوالور پکڑے، 8 ہزار 946 گولیاں برآمد کیں۔ ایک موٹر کار، ایک کیری ڈبہ، 10 موٹر سائیکل برآمد کیں۔ 10 قتل کے واقعات ہوئے، 9 ملزمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام پولیس سے بھرپور تعاون کریں تو جرائم مکمل ختم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :