گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکتا، وائٹ ہاوس

بدھ 18 جنوری 2017 14:59

وائٹ ہاو س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکتا۔ غیر ملکی میڈیو کے مطابق وائٹ ہاس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر باراک اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے سن 2008 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دور ہی میں اس متنازعہ اور بدنام زمانہ حراستی مرکز کو بند کر دیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ یقین ہو جانے کے باوجود کہ متعدد عملی وجوہات کی بنا پر اس حراستی مرکز کی بندش ممکن نہیں ہو گی، صدر اوباما پھر بھی مسلسل کوشش کرتے رہے۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :