اطالوی رہنما انتونیو تاجانی یورپی پارلیمان کے نئے صدر منتخب

سالہ تاجانی گزشتہ 23 برسوں سے یورپی یونین کے ساتھ منسلک ہیں

بدھ 18 جنوری 2017 14:56

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) اطالوی رہنما انتونیو تاجانی یورپی پارلیمان کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہی،63 سالہ تاجانی گزشتہ 23 برسوں سے یورپی یونین کے ساتھ منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

بطانوی میڈیا کے مطابقاطالوی رہنما انتونیو تاجانی یورپی پارلیمان کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں اپنے انتخاب کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ تمام پارلیمانی پارٹیوں کی معاونت اور مدد کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے۔

63 سالہ تاجانی گزشتہ 23 برسوں سے یورپی یونین کے ساتھ منسلک ہیں۔ تاجانی کا تعلق سینٹر رائٹ جماعت یورپیئن پیپلز پارٹی سے ہے۔ گو کہ تاجانی کے انتخاب پر عمومی طور پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم بعض حلقے بہ طور کمشنر ان کے کام اور سابق اطالوی وزیراعظم بیرلسکونی سے ان کے تعلقات پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :