امریکی صدر اوباما نے چیلسی میننگ سمیت 209 قیدیوں کی سزائیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

64 کو مکمل معافی ، اوباما نے اپنے دورِحکومت میں 1385 سزائیں ختم کی اور 212 کو مکمل معافی دی ہے

بدھ 18 جنوری 2017 14:56

امریکی صدر اوباما نے چیلسی میننگ سمیت 209 قیدیوں کی سزائیں ختم کرنے کا ..

وشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) امریکی صدر براک اوباما نے غداری کے الزام میں قید انٹیلی جنس کی ماہر خاتون چیلسی میننگ سمیت 209 قیدیوں کی سزائیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، 64 کو مکمل معافی ، اوباما نے اپنے دورِحکومت میں اب تک 1385 سزائیں ختم کی ہیں جبکہ 212 کو مکمل معافی دی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابقامریکی صدر براک اوباما نے اپنے دورِ صدارت ختم ہونے سے صرف تین روز قبل غداری کے الزام میں قید انٹیلی جنس کی ماہر خاتون چیلسی میننگ کی سزا ختم کر دی ہے جبکہ 209 قیدیوں کی سزائیں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور 64 کو مکمل معافی بھی دی ہے۔

صدر اوباما نے اپنے دورِحکومت میں اب تک 1385 سزائیں ختم کی ہیں جبکہ 212 کو مکمل معافی دی ہے۔یاد رہے کہ چیلسی میننگ کو ان سفارتی مراسلوں اور میدان جنگ کی رپورٹوں کو افشا کرنے کا مرتکب پایا گیا تھا جو وکی لیکس نے شائع کی تھیں۔

(جاری ہے)

اس بنیاد پر 2013 میں انھیں غداری کا مرتکب قرار دیا گیا تھا اور انھیں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 29 سالہ چیلسی میننگ جنس تبدیل کرانے سے پہلے بریڈلی میننگ نام کے مرد کی حیثیت سے فوج کے لیے خفیہ معلومات کا تجزیہ کرنے کی ماہر کے طور پر کام کرتیں تھیں۔

وکی لیکس کے عنوان کے تحت سات لاکھ سے زائد دستاویزات اور وڈیوز افشا کر دی گئی تھیں جو کہ امریکی تاریخ میں خفیہ مواد کو منظر عام پر لانے کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔پچھلے سال چیلسی میننگ نے کینساس میں واقع فورٹ لیوین ورتھ جیل میں دو دفعہ خود کشی کی کوشش کی تھی۔ اس سے پہلے وہ کچھ عرصے تک وہ بھوک ہڑتال پر تھیں، تاہم فوج کی جانب سی'جینڈر ڈِسمورفیا نامی مرض کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے پر رضامندی کے بعد چیسلی میننگ نے ہڑتال ختم کر دی تھی ۔چیلسی میننگ کے علاوہ صدر اوباما نے 209 قیدیوں کی سزائیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 64 کو مکمل معافی بھی دی ہے۔ صدر اوباما نے اپنے دورِحکومت میں اب تک 1385 سزائیں ختم کی ہیں جبکہ 212 کو مکمل معافی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :