ہمالیہ ایئر لائنز کوالالمپور اور یان جان کیلئے پروازیں چلائے گی

بدھ 18 جنوری 2017 14:56

ہمالیہ ایئر لائنز کوالالمپور اور یان جان کیلئے پروازیں چلائے گی
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)چین اور نیپال کی مشترکہ ہوائی کمپنی ہمالیہ ایئر لائنز کوالالمپور اور یان جان کے لئے اپنی ہوائی پروازیں شروع کرے گی ، اس وقت ایئر لائنز دوحہ ، قطر اور کولمبو کے لئے گذشتہ ایک سال سے کٹھمنڈو سے پروازیں چلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی ایئر بس 320-214 اس ماہ کے آخر تک مل جائے گی جس کے بعد دوسرے توسیع روٹوں پر بھی پروازیں چلائی جا سکیں گی ۔منصوبے کے مطابق ایئر لائنز کٹھمنڈو کوالالمپور اور کٹھمنڈو روٹ پر دس فروری سے ہفتہ وار پانچ پروازیں چلائی گی جبکہ یان جان میانمر کیلئے 24فروری سے ہفتہ میں دو پروازیں چلائی جائیں گی ۔