وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر انتظامیہ نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مربوط حکمت عملی کے ساتھ بارشوں اور برفباری میں پھنسے گاڑیوں اور مسافروں بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا،پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچسان کے سینئر نائب صدر ملک ظاہر خان کاکڑ

بدھ 18 جنوری 2017 14:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچسان کے سینئر نائب صدر ملک ظاہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش وبرف باری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایات پر انتظامیہ نے مربوط حکمت عملی کے ساتھ بارشوں اور برفباری میں پھنسے گاڑیوں اور مسافروں بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے تمام رابطہ سڑکیں بحال کردی ہے ،وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام کے بروقت نوٹس پر معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کے حکومتی اقدامات کاخیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ بارش اور برف باری اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت ورحمت ہے جس پر ہمیں رب العزت کا شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ بلوچستان میں طویل خشک سالی کی وجہ سے زمیندار اور پاکستان پریشان کا شکار ہے اور حالیہ بارشوں اوربرف باری سے صوبے کے عوام میں خوشی کی لہردوڑی گئی ہے کیونکہ کوئٹہ،لورالائی،قلات،پشین ،زیارت ،سنجاوی ،ہرنائی ،مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں کافی عرصے بعد برف باری ہوئی ہے۔