یمن تنازع، دو سالوں میں دس ہزار شہری ہلاک

بدھ 18 جنوری 2017 14:23

صنعا ء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ا قوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دس ہزار شہری مارے جا چکے ہیں جب کہ عالمی تنظیم یہاں امن معاہدے کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسماعیل ولد شیخ احمد یمن میں ہیں جہاں انھوں نے صدر عبدالربو منصور ہادی سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتوں میں اپریل میں طے پانے والے معاہدے کی بحالی کی درخواست کی۔

اقوام متحدہ کے مطابق دو سال قبل حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیر قیادت یمن میں شروع ہونے والی لڑائی میں دس ہزار کے لگ بھگ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔فضائی کارروائیوں کی وجہ سے دارالحکومت صنعا کا تقریباً سارا علاقہ ملیا میٹ ہو چکا ہے۔عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق یمن میں 80 فیصد شہریوں کو خوراک اور ادویہ کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :