امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش(سینئر بش)صحت کی خرابی پر ہسپتال داخل

بدھ 18 جنوری 2017 14:02

امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش(سینئر بش)صحت کی خرابی پر ہسپتال ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش(سینئر بش)کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔سابق صدر کے چیف آف سٹاف جین بیکرکے مطابق وہ ہیوسٹن کے ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی طبعیت سنبھل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ چند روز میں گھر واپس ہو جائیں گے۔92 سالہ سینئربش 1988 میں رونلڈ ریگن کی قیادت میں 8 سال تک نائب امریکی صدر رہنے کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بش بھی امریکا کے صدر رہے جبکہ ان کے ایک بیٹے جیب بش گورنر رہے ہیں۔وہ ایک عرصہ سے وہیل چیئر پر نقل و حمل کر رہے ہیں ان کو متعدد عوارض لاحق ہیں۔