آزاد کشمیر کی با شعور عوام نوسربازوں اور چہرے بدل بدل کر ووٹ مانگنے والوں کا احتساب کریں‘کشمیر تحریک عدل آزاد کشمیر میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے

کشمیر تحریک عدل کے بانی صدر ظہیر احمد مغل کا جاری بیان

بدھ 18 جنوری 2017 14:00

عمان مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) کشمیر تحریک عدل کے بانی صدر ظہیر احمد مغل نے میڈیا کے نام جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی با شعور عوام نوسربازوں اور چہرے بدل بدل کر ووٹ مانگنے والوں کا احتساب کریں۔کشمیر تحریک عدل آزاد کشمیر میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

آزاد کشمیر میں کرپشن کا عروج ہے نام نہاد حکمران طبقہ آزاد خطہ کے وسائل لوٹ کر اپنے محلات تعمیر کر رہے ہیں اور بینک بیلنس میں اضافہ کر رہے ہیں ۔کشمیر تحریک عدل کامشن ہی حق و صداقت کا مشن ہے اور عوام جھوٹوں، ٹھگوں اور چوروں کے مشن میں شریکِ کار بننے کے بجائے حق و صداقت کا مشن اپنائیں تاکہ ظلم و جبر اور پسماندگی کی سیاہ رات کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

کشمیر تحریک عدل آزاد کشمیر کو خوشحال بنانے کیساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے نجات دلوانے کے لیے دنیا کے ہر محاذ پر جدوجہدکو یقینی بنا رہی ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں اُنھوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا پُر امن اور با عزت حل چاہتے ہیں۔مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے حوالے سے بھارت ہمیشہ ہٹ دھرمی اور غیر سنجید گی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے پورا خطہ جنگ و جدل کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے ساتھ کشمیری عوام کا سیاسی مستقبل،اقتصادی و سماجی مفادات وابستہ ہیں۔عالمی برادری و انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ اپنی کی مجرمانہ خاموشی توڑ دیں اور اپنا اثر روسوخ استعمال کر کے کشمیریوں کوبھارت کے ظلم و استبداد،قتل و غارت گری سے آزاد کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین دنیا کے دو سب سے اہم اور سنگین ایشوزہیں جن کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے بغیر پائیدار امن اور استحکام کا خواب شرمندہٴ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :