متاثرین ہولاڑ کروٹ ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے‘متاثرین کوٹال مٹول ،پولیس گردی اور دیگر حربوں س متاثرین کو دھمکانا بند کیا جائے

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ متحدہ عرب امارات کے رہنما جہانگیر کشمیری کا بیان

بدھ 18 جنوری 2017 14:00

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ متحدہ عرب امارات کے رہنما جہانگیر کشمیری نے کہا کہ متاثرین ہولاڑ کروٹ ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔متاثرین کوٹال مٹول ،پولیس گردی اور دیگر حربوں س متاثرین کو دھمکانا بند کیا جائے۔ ڈیم سے ملحقہ پانچ کلو میٹر کی حدود میں جو پروجیکٹ لگنے تھے اُن پر جلد کام شروع کیا جائے اور ڈیم کا نام ہولاڑ کروٹ پاور پراجیکٹ رکھا جائے ۔

کشمیری قوم کے حقوق کی بازیابی ہمارا عزم ہے۔ظلم و جبر کیخلاف لڑنا اور حق کے لیے آواز بلند کرنا زندہ دل کشمیریوں کا شیوہ ہے۔متاثرین ہولاڑ کروٹ ڈیم کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں جب تک متاثرین کی بحالی اور روزگار کا بندوبست نہیں کیا جاتا ہم صدائے حق بلند کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

اُنھوں نے کہا کہ ہولاڑ کروٹ ڈیم کے متاثرین کی بحالی کو ممکن بنایا جائے اور ڈیم ڈیم میں کشمیری اور بالخصوص مقامی لوگوں کو ترجیح بنیادوں پر نوکریا دی جائیں۔اُنھوں نے کہا ہے کہ ڈیم سے ملحقہ پانچ کلو میٹر کی حدود میں جو پروجیکٹ لگنے تھے اُن پر جلد کام شروع کیا جائے اور ڈیم کا نام ہولاڑ کروٹ پاور پراجیکٹ رکھا جائے۔اگر مطالبت پورے نہ کیے گئے تو کشمیر بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔تحصیلدار سرفراز اور پٹوری جاوید کو ڈیم پروجیکٹ سے ہٹایا جائے ورنہ یہ کرپٹ ملازمین کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔