موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی سوپ ، انڈوں، کشمیری چائے ،مچھلی اور خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ

بدھ 18 جنوری 2017 13:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی سوپ ، انڈوں، کشمیری چائے ،چکن اور خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔اسلام آباد کی کئی مارکیٹوں میں سردیوں کے سامان کے مختلف سٹالز لگائے گئے ہٰں اور موسم سرد ہونے کی وجہ سے انہیں اچھامنافع ہوارہاہے۔

پشاور موڑ کے رہائشی وسیم اکرم نے اے پی پی کو بتایاکہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے سوپ اور انڈوں ، گاجر کا حلوہ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو اہے اور لوگ خصوصاً شام کے بعد سوپ شوق سے پیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سوپ کے استعمال سے زکام بھی دور ہو جاتا ہے اور جسم بھی گرم رہتاہے ۔ اسلام آباد کی رہائشی ندیم اختر نے بتایاکہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہواہے اور اسلام آباد راولپنڈی میں مچھلی کے جگہ جگہ سٹالز بھی لگائے گئے ہیں اور تمام دنوں کی نسبت سردیوں مٰں مچھلی کی 25فیصد زیادہ خریداری ہوتی ہے اسی طرح میلوڈی میں رہائش پذیر سلطان احمد نے اے پی پی کو بتایاکہ کشمیری چائے پینے سے جم گرم ہو جاتا ہے اور چائے جسم کو گرم کرنے کے لئے مفید ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد میں مختلف مارکیٹوں میں کشمیری چائے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :