ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مداحوں کی کثیر تعداد شرکت کا اعلان

بدھ 18 جنوری 2017 13:56

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مداحوں کی کثیر تعداد شرکت کا اعلان
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ان کے مداحوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں ان کے مداح بھی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

شکاگو سے واشنگٹن پہنچنے والی ریپبلکن رہنما لنڈا کولز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر ہیں اور ان کے حلف اٹھانے پر انہیں فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھراقتدار کی منتقلی ہوتی ہے لیکن سب سے زیادہ پرامن حلف برداری کی تقریب امریکا میں ہوتی ہے۔ انھوں نے تقریب میں شرکت کے حوالے سے مذید کہا کہ انھوں نے اس تقریب میں شرکت کے لئے مخصوص خریداری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :