عوام ڈالر کی بلا ضرورت خریداری سے گریز کریں ورنہ نقصان اٹھانہ پڑسکتا ہے‘ صدر فاریکس ایسوسی ایشن

مرکزی بینک سے 2 ماہ کیلئے 10 فیصد ڈالر بینکوں میں جمع کرنے کی شرط ختم کرنے کی درخواست کی ہے ‘ ملک بوستان

بدھ 18 جنوری 2017 13:25

عوام ڈالر کی بلا ضرورت خریداری سے گریز کریں ورنہ نقصان اٹھانہ پڑسکتا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) صدر فاریکس ایسو سی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ دو ماہ کے اندر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے پر ٹریڈ کرنا شروع کردے گا،عوام ڈالر کی بلا ضرورت خریداری سے گریز کریں ورنہ نقصان اٹھانہ پڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ 2 ماہ کے لئے 10فیصد ڈالر بینکوں میں جمع کرنے کی شرط ختم کردی جائے توسپلائی بڑھ جانے سے ڈالر کے ریٹ کم ہوجائیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی جائز ضرورت کے تحت ڈالرمرکزی بینک سے براہ راست لے سکتی ہے۔ فاریکس ایسو سی ایشن کے صدر ملک بوستان کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں نے گھروں میں ڈالر اس امید پر رکھے ہیں کہ اس کا ریٹ مزید بڑھے گاتو بہت جلد ہی ان امیدیں خاک میں مل جائیں گی۔دو ماہ کے اندر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے کا ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :