گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکتا، وائٹ ہاؤس

بدھ 18 جنوری 2017 13:24

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر باراک اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے 2008ء میں اپنی صدارتی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دور ہی میں اس متنازعہ اور بدنام زمانہ حراستی مرکز کو بند کر دیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ یقین ہو جانے کے باوجود کہ متعدد عملی وجوہات کی بنا پر اس حراستی مرکز کی بندش ممکن نہیں ہو گی، صدر اوباما پھر بھی مسلسل کوشش کرتے رہے۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :