فلم بلو ماہی کی کاسٹ کی لاہور لبرٹی مارکیٹ آمد

بدھ 18 جنوری 2017 13:14

فلم بلو ماہی کی کاسٹ کی لاہور لبرٹی مارکیٹ آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان کی نئی فلم بلو ماہی کی کاسٹ لاہور کی لبرٹی مارکیٹ پہنچی تو شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔فلم کی کاسٹ عینی جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی یہ کاوش فلم انڈسٹری کی بقاء میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے بہت محنت کی ہے اور ایک مختلف فلم ہے۔

(جاری ہے)

میوزک بھی بہت اچھا ہے اور اس میں راحت صاحب کی آواز کا جادو ہوگا۔عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا لوگوں کے لیے مزے کی کہانی ہے۔ تما کردار بہت دلچسپ ہیں جبکہ فلم میں ٹویسٹ بھی اچھا ہے۔لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں شائقین نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔ حیسام حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلو ماہی دس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

متعلقہ عنوان :