موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت کیلئے مناسب وقت فروری تامارچ ہے ، ماہرین زراعت

بدھ 18 جنوری 2017 12:59

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم گرمامیں اگائی جانے والی سبزیوں کریلہ گھیاکدوچین کدو کالی توری بھنڈی توری بینگن ٹماٹر سبزمرچ شملہ مرچ تراور کھیراکی کاشت کاوقت فروری تامارچ ہے موسم گرماکی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈکے دوران بہترین نشوونماپاتی ہیں اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پر پیداوار متاثرہوتی ہے سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز میرازمین ہونی چاہے سبزیوں کی کاشت سے ایک ماہ پہلے گوبرکی گلی سڑی کھاد بکھیر کرزمین میں ملادیں تاکہ گوبر کی کھاد زمین کاحصہ بن جائے ایسی اقسام بیج منتخب کیاجائے جوہمارے موسمی حالات کے مطابق ہو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اور بیج کی شرح اگائو80فیصد سے کم نہ ہو ٹماٹر اورمرچ کی کاشت بزریعہ پنیری کریں جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تواس پنیری کوپٹڑیوںپر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں ٖکریلہ گھیاکدو چین کدو توری تراور کھیراکی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونو ں جانب کریں ۔

متعلقہ عنوان :