’’انسیڈیئس چیپٹرفور ‘‘ رواں برس اکتوبر میں ریلیزہو گی

بدھ 18 جنوری 2017 12:16

’’انسیڈیئس چیپٹرفور ‘‘  رواں برس اکتوبر میں ریلیزہو گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)ہالی وڈ کی خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’’انسیڈیئس فور ‘‘ رواں برس اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔’’انسیڈیئس‘‘ سیریز کی اب تک تین فلمیں کی آچکی ہیں جنہوں نے دہشت اور خوف کے باعث سنیماؤں گھروں پر خوب دھاک بٹھائی۔

(جاری ہے)

چیپٹر فور کی ہدایتکاری مین بننے والے چوتھی فلم انسیڈیئس کی تیاری جاری ہے جس کے کہانی اس بار بھی ایلیس رینر نامی خاتون کے گرد گھومتی ہے جسے ایک گھر میں موجود جن بھوتوں اور چڑیلوں سے چھٹکارا پانے کے لئے بلایا جائے گا،فلم میں دیکھنا ہے کہ خاتون اس بار اس مشکل امتحان میں کامیاب ہوسکے گی یا ایک مرتبہ بھر شیطانی قوتیں اسے اپنا شکار بنالیں گی ۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں سپنسر لوک،لین شائے اور ٹیسا فیرر شامل ہیں۔