بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے آزادتجارتی معاہدہ کریں گے،برطانیہ

یورپی یونین برطانوی عوام کو بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے پر سزانہ دے ،برطانوی وزیراعظم

بدھ 18 جنوری 2017 12:12

بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے آزادتجارتی معاہدہ کریں گے،برطانیہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کی داخلی منڈی سے نکل جائے گا لیکن اٴْن کی خواہش ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا ایک جامع سمجھوتہ طے کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پالیسی بیان دیتے ہوئے ٹریزا مے نے کہا کہ برطانیہ نہ تو محصولات کی یونین کی موجودہ شکل میں مزید اٴْس کا رکن رہنا چاہتا ہے اور نہ ہی یورپی عدالت کے فیصلوں کے آگے مزید سرِ تسلیم خم کرنا چاہتا ہے۔

مے نے کہاکہ اب برطانیہ یونین کی جزوی یا ایسوسی ایٹ رکنیت کا بھی خواہاں نہیں، برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کا کوئی ایسا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، جس میں برطانیہ کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہو۔ مے نے 27 رکنی یورپی بلاک کے رہنماؤں کو خبردار کیا کہ برطانوی شہریوں کو بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے پر سزا دینے کی کوشش نہ کی جائے۔