یونان میں موجود مہاجرین کو پناہ گاہیں مہیا کرنے کی کوششوں میںمصروف ہیں، جرمن ریڈکراس

بدھ 18 جنوری 2017 11:22

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) جرمن ریڈ کراس نے کہا ہے وہ یونان میں موجود مہاجرین کے لیے خیموں کے بجائے باقاعدہ پناہ گاہیں مہیا کرنے کی کوششوں میںمصروف ہے۔

(جاری ہے)

’ڈی آر کے‘ کے سربراہ روڈولف زائٹرز نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید سرد موسم میں منفی پندرہ درجہ حرارت پر ان خیموں میں قیام نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلقان ممالک کی جانب سے سرحدیں بند کرنے کے بعد سے یونان میں 62 ہزار پناہ گزین پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں زیادہ تر وہ افراد ہیں، جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :