بھارت کے لیے ایران کے خام تیل کی فراہمی میں تین گنا اضافہ

بدھ 18 جنوری 2017 11:02

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) بھارت کے لیے ایران کے خام تیل کی فراہمی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران بھارت نے ایران سے یومیہ تقریبا ساڑھے 6 لاکھ بیرل خام تیل حاصل کر رہا ہے جس سی3 گنا اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے تیل کی مدد میں تمام واجب الادا رقم بھی ایران کو ادا کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد، ایران خام تیل کی منڈی میں اپنا کوٹہ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :