ایران اور جرمنی کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط

بدھ 18 جنوری 2017 11:02

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ایران اور جرمنی کے ٹرانسپورٹ کے وزراء نے دونوں ملکوں کے ہوائی سمندری اور زمینی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ ایران کے ٹرانسپورٹ کے وزیرعباس آخوندی نے جرمنی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر ڈوبرینٹ کے ساتھ متعدد سجھوتے پر دستخط کرنے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جرمنی یورپ میں ایران کا بڑا تجارتی شریک رہا ہے اور صنعتی شعبے میں ایران کے ساتھ اس کے تاریخی تعلقات رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایران کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے کہا کہ جرمنی کی زائمنس کمپنی کے ساتھ ریل کے 50 ڈیزل انجن بنانے کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ 700 الیکٹریک ریلوے انجن بنانے کا بھی معاہدہ ایران اور جرمن کمپنیوں کے مابین طے پا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمن کمپنیاں ایران کے تبریز اہواز اور چابہار کے بھی ہوائی اڈوں پر سرمایہ کاری کریں گی اوراس کے لئے مشترکہ ورکنگ ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔ جرمنی کے ٹرانسپورٹ کے وزیرنے بھی کہا کہ ان کا ملک ٹرانسپورٹ کے سبھی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون اور اپنے تجربات تہران کو منتقل کرنے کو تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :