کانگریس کے 40 اراکین کا ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بدھ 18 جنوری 2017 11:02

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) امریکی کانگریس کے چالیس ڈیموکریٹس ارکان ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ان ارکان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس ملک کا قانونی صدر نہیں مانتے ہیں، کہا ہے کہ وہ بطور احتجاج نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان ارکان نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے کامیاب نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات اوراقدامات امریکی قوم کے شایان شان نہیں ہیں اس لیے ٹرمپ امریکہ کے قانونی صدر نہیں ہو سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری بیس جنوری کو منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :