یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

بدھ 18 جنوری 2017 11:01

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی، نیٹو اور چین کے حوالے سے پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1217.11 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد بڑھ کر 1210.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1202.8 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد بڑھنے کے بعد 1202.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :